Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا

امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکاٹ لینڈ میں سربراہ یورپی کمیشن سے ملاقات کے بعد تجارتی معاہدہ ہونے کا اعلان کیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کیساتھ تجارتی معاہدہ اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے،ہم ایک معاہدے پر پہنچ چکے ہیں جو سب کے لئے اچھا ہوگا،امریکا یورپی یونین پر 15فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔

یورپی یونین امریکی فوجی سازوسامان خریدے گا،یورپی یونین امریکی توانائی شعبے میں 150ارب ڈالر کی خریداری کرے گا،اس کے علاوہ یورپی یونین امریکا میں600ارب ڈالرکی سرمایہ کاری بھی کرے گا۔

یورپی یونین سے معاہدہ سب کو مبارک ہو،معاہدہ گاڑیوں کے لئے بہت اچھا ہوگا،معاہدے سے زراعت پر بھی بڑا اثر پڑے گا۔

Related posts

ڈیجیٹل دور، ڈیجیٹل سہولیات: خدمت مراکز میں خدمت کا نیا انداز

Mobeera Fatima

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

Mobeera Fatima

آئینی ترمیم: پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی میں اتفاق ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment