Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

پشاور میں زندہ مرغی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 425 روپے ہو گئی ہے۔

لاہور میں مرغی کے نرخ میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے جبکہ گوشت سات روپے مہنگا ہوا ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 389 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 403 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ برائلر مرغی کا گوشت 584 روپے کلو ہے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے اضافے کے بعد 271 روپے ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز لاہور میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 384 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 398 روپے تھا، برائلرگوشت کی قیمت 577 روپے تھی جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 270 روپے تھی۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کے نرخ میں دس روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گوشت 15 روپے کلو مہنگا ہوا ہے۔ ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 378 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، برائلر گوشت کی قیمت 545 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

Related posts

ڈبلیو ایچ او کا خسرہ و روبیلا مہم کیلئے ایک لاکھ 40 ہزار طبی کارکنان کی تربیت کا آغاز

Mobeera Fatima

انڈر 19 ون ڈے کرکٹ، جنوبی افریقہ کے نوجوان بیٹر نے نئی تاریخ رقم کر دی

Mobeera Fatima

سینئر ججز سے جسٹس منیب کا رویہ انتہائی درشت تھا ، چیف جسٹس کا جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب

Mobeera Fatima

Leave a Comment