سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے فتنہ الخوارج کا دہشتگرد گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارمبینہ دہشتگرد سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد بھی برآمد کر لیا گیا ، دہشتگرد راولپنڈی میں حساس مقامات کی ریکی کر رہا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشتگرد افغانستان میں متعدد بار ٹریننگ کیلئے جا چکا ہے،گرفتار دہشت گرد فتنہ الخوارج کے کمانڈر سے رابطے میں تھا، دہشتگرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
سکیورٹی اداروں نے دہشتگرد کے نیٹ ورک اور سہولت کاروں کے بارے میں بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
