Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

افغانستان میں مقامی طور پر تیار کردہ بس اور کار نمائش کیلئے پیش

افغانستان میں طالبان حکومت نے مقامی انجینئرز کی  تیار کردہ بس اور کار کو نمائش کیلئے پیش کر دیا۔

افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اورنائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی نے کابل میں صنعتی فیکٹریوں کے کمپلیکس کا افتتاح کیا۔

افغان حکومت کے مطابق یہ کمپلیکس اِس وقت 105 اقسام کی مختلف مصنوعات تیار کر رہا ہے ، افتتاحی تقریب کے دوران مقامی طور پر تیار کردہ بس میں افغان کابینہ ارکان نے سفر بھی کیا۔

افغان حکومت اور افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بس کی تصاویر ایکس پر پوسٹ کیں اور لکھا کہ کچھ دن قبل میں نے اعلان کیا کہ افغانستان نے اپنی پہلی قومی بس بنائی ہے جس پر کچھ لوگوں نے کہا کہ تصویر کسی اور کمپنی کی ہے، کچھ نے اسے پروپیگنڈا قرار دیا۔

Related posts

جوہری پروگرام ، امریکا نے ایران کے مزید 5 اداروں پر پابندیاں لگا دیں

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا حکومت کا اگلے سال 121 ارب ، 75 کروڑ روپے قرض لینے کا فیصلہ

admin

راولپنڈی ٹیسٹ، فیصلہ کن ٹیسٹ میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment