Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بنگلہ دیشی فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی

بنگلہ دیشی فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 27 تک پہنچ گئی۔

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق اسکول پر طیارہ گرنے سے جاں بحق افراد میں 25 بچے اور تربیتی طیارے کا پائلٹ شامل ہیں۔ جُھلس کر زخمی ہونے والے بیشتر افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

واضح رہے ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گزشتہ روز بنگلہ دیش کے کالج اور اسکول کیمپس پر گر کر تباہ ہوا تھا۔ جس میں 20 افراد جاں بحق ہوئے تھے تاہم اب ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی۔

فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیک آف کے فوراً بعد طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے جانے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہو سکا۔

Related posts

عدت نکاح کیس، خاور مانیکا کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا

Mobeera Fatima

گرمی کی شدت میں اضافہ، چیف میٹرولوجسٹ کا ملک میں موسمیاتی ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ

Mobeera Fatima

پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment