Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار کو عدالت نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر تفتیشی افسر نے ملزم  فضل رحیم کی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر عدالت نے ملزم کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے کوہستان میگا اسکینڈل میں 30 کرور روپے کی بینک ٹرانزیکشن کی ہے۔ ملزم کے بینک ٹرانزیکشن کے علاوہ غیر قانونی اثاثوں کا کھوج بھی لگایا گیا ہے۔ ملزم کو 19جولائی کو کوہستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کوہستان میگا اسکینڈل میں اب تک 10 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Related posts

حسینہ واجد کو بڑا جھٹکا ، بنگلہ دیشی کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹا دی گئی

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع میں 176 اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم

Mobeera Fatima

روسی ٹینس اسٹار کو شکست کے بعد ریکٹ توڑنا مہنگا پڑ گیا ، ساڑھے 42 ہزار ڈالر جرمانہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment