Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

غزہ ، اسرائیلی طیاروں نے خوراک کے منتظر فلسطینیوں پر بم برسا دیئے ، 115 شہید

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 115 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ پٹی میں امداد حاصل کرنے کی کوشش کے دوران اسرائیلی حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 92 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اس کے علاوہ خان ہونس میں بھی اسرائیلی حملے میں سات افراد شہید ہو گئے، جن میں ایک پانچ سالہ بچہ بھی شامل ہے، عینی شاہدین کے مطابق  اسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ کی۔

دوسری جانب غزہ کا محاصرہ بدستور جاری ہے ، امدادی ٹرکوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں بھوک کے باعث 18 افراد جاں بحق ہوئے۔

اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک نے تصدیق کی ہے کہ ان کا 25 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ جیسے ہی اسرائیل سے داخل ہوا تو اسے شدید فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

Related posts

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

Mobeera Fatima

یاسمین راشد ، عمر سرفراز ، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment