Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس شروع کرنے پر غور

بلوچستان حکومت نے گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس منصوبے پر غور شروع کر دیا ، 5 کمپنیوں نے اس حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوارکی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس روٹس سے متعلق امور زیر غور
آئے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں فیری آپریشنز کے تکنیکی اور مالی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ، اس موقع پر وفاقی وزیر جنید انوار نے کہا کہ فیری سروس کیلئے نجی شعبے کی دلچسپی بڑھی ہے۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے فیری سروس منصوبے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ 30 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بیرون ملک روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔

Related posts

فلسطینیوں کی جبری بے دخلی، 1967 کے بعد ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی، اقوام متحدہ

Mobeera Fatima

کراچی کے صحافیوں کو آئی ٹی کورس کی مفت سہولت دونگا، گورنر سندھ

admin

61 ارب روپے کے قرض جاری، پنجاب میں نئے کاروبار شروع کرنے کا ریکارڈ قائم

Mobeera Fatima

Leave a Comment