چکوال میں موسلادھار بارشوں کے باعث چکوال میں 3 ڈیموں کے بند ٹوٹ گئے ، انتظامیہ نے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔
شدید بارش سے چک ملوک کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ، چوآسیدن شاہ میں تاریخی کٹاس راج مندر پانی میں ڈوب گیا۔ سرکاری عمارتوں اور گھروں میں بھی پانی داخل ہو گیا۔
شہر میں سیلابی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، مکان کی چھت گرنے سے بچے سمیت 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ چکوال میں سیلابی پانی میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں فوج سمیت تمام انتظامیہ حصہ لے رہی ہے۔
