Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

چکوال میں تین ڈیموں کے بند ٹوٹ گئے ، سیلاب کا خدشہ

چکوال میں موسلادھار بارشوں کے باعث چکوال میں 3 ڈیموں کے بند ٹوٹ گئے ، انتظامیہ نے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔

شدید بارش سے چک ملوک کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ، چوآسیدن شاہ میں تاریخی کٹاس راج مندر پانی میں ڈوب گیا۔ سرکاری عمارتوں اور گھروں میں بھی پانی داخل ہو گیا۔

شہر میں سیلابی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، مکان کی چھت گرنے سے بچے سمیت 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ چکوال میں سیلابی پانی میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں فوج سمیت تمام انتظامیہ حصہ لے رہی ہے۔

 

Related posts

چینی کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں، مختلف شہروں میں مہنگے داموں فروخت جاری

Mobeera Fatima

ایران صدارتی انتخابات ، اصلاح پسند مسعود پزشیکان نے میدان مار لیا

Mobeera Fatima

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں،فیصل واوڈا

Mobeera Fatima

Leave a Comment