Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 ہفتوں کے دوران دوسری بار اضافہ

ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا۔

محکمہ ریلوے نے فریٹ ٹرین میں کوئلہ کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے۔ نئے کرایوں کا اطلاق مسافر ٹرینوں کے لیے 18 جولائی اور گڈز ٹرینوں کے لیے 21 جولائی سے ہو گا۔

ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے کا اضافہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ریلوے پر روزانہ کی بنیاد پر 39 لاکھ 86 ہزار 500 روپے جبکہ ماہانہ 11 کروڑ 95 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے، پاکستان ریلوے کے سسٹم پر روزانہ اوسطاً 3 لاکھ 50 ہزار لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق دو ہفتوں کے اندر دوسری بار کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 4 جولائی کو 2 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

Related posts

پنجاب حکومت نے اسموگ پابندیوں میں نرمی کردی

Mobeera Fatima

انٹرنیٹ کی سُست رفتاری بھارت کے سائبر حملے کی وجہ سے ہے، پی ٹی اے

Mobeera Fatima

شاہ اللہ دتہ، سرائے خربوزہ اور سنگجانی میں زمین کی خرید و فروخت ،انتقال پر انتظامی پابندی غیرقانونی قرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment