Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی جس میں سی پیک، دوطرفہ تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر ہونیوالی ملاقات  میں ایس سی او کے کامیاب انعقاد پر چینی وزیرخاجہ کو مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے پاک چین اسٹریٹجک تعاون پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کیلئے دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور چین نے تمام شعبوں میں قریبی شراکت داری جاری رکھنے پر اتفاق اور سی پیک منصوبوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، انہوں نے باہمی اعتماد مزید مستحکم کرنے اور دیرینہ دوستی اور سفارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

Related posts

وزیر اعظم ہائوس آمد پر گارڈ آف آنر ، ترک صدر کی آرمی چیف سے بھی ملاقات

Mobeera Fatima

صائم ایوب کے بعد حسیب اللہ بھی انجری کا شکار

Mobeera Fatima

سلمان اکرم، بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو بیرون ملک جانے کی سہولت ہے، فواد چودھری

Mobeera Fatima

Leave a Comment