چینی کی قیمت عوامی پہنچ سے باہر ہونے لگی، پشاوراور لاہور میں چینی کے نرخ سامنے آ گئے ہیں۔
چینی ڈیلرز کے مطابق پشاور میں عام مارکیٹ میں فی کلو چینی 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، ہول سیل میں فی کلو چینی کی قیمت 180 روپے مقررکی گئی ہے۔
ڈیلرز نے کہا ہے کہ 50 کلو بوری کی قیمت 10 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو چینی کی قیمت 9 ہزار روپے برقرار ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں چینی 190 سے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، چینی کی بڑھتی قیمتوں سے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہکرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر نرخ نامے جاری کیے جائیں اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں متحرک کی جائیں تاکہ مصنوعی مہنگائی کنٹرول ہو سکے۔
