Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کا چیف جسٹس کو خط، پیکا ایکٹ پر تشویش کا اظہار

پیکا ایکٹ اور صحافیوں کے ایشوز پر انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔

خط کی کاپی وزیر اعظم، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور صدر پی ایف یو جے کو بھی ارسال کی گئی ہے، لکھے گئے خط میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے پیکا ایکٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان میں صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں بڑھتے خطرات کا سامنا ہے، صحافیوں کو پیکا قانون کے تحت مقدمات، ہراسانی اور دھمکیوں کا سامنا ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ پاکستان نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور اقوام متحدہ کے کنونشنز پر دستخط کر رکھے ہیں، پیکا کے تحت آزادی اظہار اور بنیادی حقوق محدود ہو رہے ہیں۔

پریس فریڈم رپورٹ کے مطابق 34 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، خط میں کہا گیا کہ صحافیوں پر حملے، ہراسانی، سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی اور تشدد کے کئی کیسز رپورٹ ہوئے، صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی، غیر قانونی برطرفیوں اور سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے۔

Related posts

دہشتگردی کا خاتمہ اور امن و امان کی بحالی ، خیبر پختونخوا حکومت نے ایکشن پلان تیار کر لیا

Mobeera Fatima

پارا چنار میں 20 کلو گھی 11 ہزار میں فروخت ہونے لگا، دیگر اشیاء بھی مہنگی

Mobeera Fatima

چینی وزیر اعظم لی چیانگ کا 11 سال بعد پاکستان کا دورہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment