Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

محسن نقوی کی بحرینی وزیر داخلہ سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئے جہاں بحرینی وزیرداخلہ نے ان کا استقبال کیا، منامہ فورٹ آمد پر وزیرداخلہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیرداخلہ کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئےتعاون بڑھانے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا، علاقائی و عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور مشترکہ سیکیورٹی کمیٹی کے کام کو مؤثر بنانے پر گفتگو کی گئی۔

بحرینی وزیر داخلہ نے سیکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کی تعریف کی، شیخ راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے کہا کہ دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دوسری جانب محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات و انسداد انسانی اسمگلنگ کیلئے تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔

Related posts

آئینی عدالتوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت، بلدیاتی نظام پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بلاول بھٹو

Mobeera Fatima

“جیمرز لگی جگہ پر ملاقاتیں” علی امین گنڈا پور منظر عام پر آ گئے

Mobeera Fatima

مرغی کی قیمت پھر بڑھ گئی، انڈے بھی مزید مہنگے

Mobeera Fatima

Leave a Comment