صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی وسائل، صحت، تعلیم اور عوامی خدمات پر دباؤ ڈال رہی ہے۔
صدر مملکت نے عالمی یومِ آبادی پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہریوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہارکرتے ہیں، نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں خودمختاری دینا وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبادی میں تیزرفتار اضافہ قومی ترقیاتی عمل متاثر کر رہا ہے ، آبادی میں اضافے کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے ہمہ گیر حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے، خاندانی منصوبہ بندی کی معیاری سہولیات کی رسائی خصوصاً دیہی علاقوں تک بڑھانا ہوگی۔
آصف زرداری نے کہا کہ مذہبی و سماجی رہنما اور پالیسی ساز آبادی کے مسئلے کے حل میں کردار ادا کریں، میڈیا خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق شعور بیدار کرنے میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے، کامیاب بین الاقوامی تجربات سے سیکھنا اور انہیں اپنانا ضروری ہے۔
