Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں

پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے، مختلف حادثات سے 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔

بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے مختلف اضلاع میں 22 مکانات کو نقصان پہنچا، واشک میں سیلابی صورتحال کے باعث 5 مکانات مکمل طور پر منہدم ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ڈ ی ایم اے کی جانب سے بلوچستان کے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، واشک میں فلیش فلڈنگ کے باعث مکانات اور زرعی زمینوں کو نقصان پہنچا۔

لورالائی میں طوفانی ہواؤں کے باعث متعدد سولر پینلز جبکہ سوراب میں بارش اور طوفانی ہواؤں سے گھروں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچا۔

موسیٰ خیل میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوا،رپورٹ کے مطابق متاثرہ اضلاع میں مزید نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے کا عمل جاری ہے۔

Related posts

آرمی ایکٹ میں موجود تمام جرائم کا اطلاق فوجی افسران پر ہی ہو گا ، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا میں گاڑیوں کیلئے یونیورسل نمبر پلیٹ سسٹم کا اجرا

Mobeera Fatima

بنوں میں آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک ، متعدد ٹھکانے تباہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment