Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ٹیکساس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ، 24 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ، مختلف حادثات میں 24 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس میں تیز بارش کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کے بعد درجنوں افراد لاپتہ ہو گئے ہیں جس میں 20 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

بارش سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ، متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلاء کیلئے 14 ہیلی کاپٹر، 12 ڈرون اور پانچ سو اہلکار سرچ اور ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں۔

حکام نے ریاست میں مزید ممکنہ سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔ حکام کے مطابق جمع کے روز ریاست میں طوفانی سیلاب کی وجہ سے مختلف علاقوں میں ممکنہ نقصان سے بھی عوام کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔

Related posts

زرمبادلہ کے ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر2.381 ارب ڈالرکا اضافہ

Mobeera Fatima

پنجاب بھر میں گرین اسکول سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرنےکا فیصلہ

Mobeera Fatima

نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے، مریم نواز

Mobeera Fatima

Leave a Comment