Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کراچی ، لیاری میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی ، 11 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی ، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

میئر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ چوبیس سے پچیس افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، ریسکیو آپریشن رات گئے بھی جاری رہے گا۔

ترجمان ریسکیو نے کہا کہ عمارت میں بارہ خاندان آباد تھے، اموات میں اضافے کا خدشہ ہے، آپریشن مکمل ہونے میں چوبیس گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمارت کو انتہائی خطرناک ڈکلیئر کرتے ہوئے 28 فروری کو خالی کرانے کا کہا گیا تھا، آخری نوٹس 2 جون کو جاری کیا گیا۔

ہیوی مشینری کی مدد سے عمارت کے ملبے کو ہٹایا جارہا ہے، متاثرہ عمارت کے ساتھ موجود 7 منزلہ عمارت کو خالی کروادیا گیا جبکہ ملبے کے قریب جمع لوگوں کو ہٹانے کےلیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس عمارت میں 6 خاندان رہائش پذیر تھے۔

Related posts

قومی کرکٹر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Mobeera Fatima

فلم بناؤں گی تو حارث رؤف ہیرو، بابر اعظم ناکام بھائی ہوں گے، نتاشا علی

admin

مشفیق الرحیم نے یونس خان کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment