Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار مرد ہو یا خاتون دونوں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی ہو گا، ہیلمٹ پہننے کے فیصلے کا اطلاق دو ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہو گا ،پہلے شہریوں کو ڈبل ہیلمٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔

سی ٹی او ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں بعد ڈبل ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا ، ہیلمٹ کے استعمال  سے حادثے کی صورت میں زندگی بچ سکتی ہے۔

Related posts

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائیگا

Mobeera Fatima

شہربانو کو پاکستان ویمن ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر معمولی سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment