Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ تنظیموں نے شدید ردعمل دیا ہے دوسری جانب عوامی حلقوں نے بھی اس اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے اپنے ویڈیو بیان میں ملک کی ٹرانسپورٹ برادری کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کیا ہے۔

ملک شہزاد اعوان نے 5 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے صرف ٹرانسپورٹ برادری ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے عوام متاثر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی تحفظ حاصل نہیں۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کے صدر نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں ہماری گاڑیوں کونذر آتش اور پنجاب میں اسلحے کے زور پر لوٹا جا رہا ہے۔

Related posts

لاہور ہائیکورٹ کے سرکاری اخراجات میں بڑے پیمانے پر کمی لانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر ، ایک لاکھ ، 26 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

سعودی عرب میں رشوت لینے کے الزام میں سابق سکیورٹی سربراہ کو 20 سال قید

Mobeera Fatima

Leave a Comment