حکومت نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت چینی امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چینی کی درآمد حکومت خود کرے گی۔
اعلیٰ سطح اجلاس میں چینی کی امپورٹ بارے فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت نے چینی کی قیمتوں میں کسی صورت اضافہ نہ ہونے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔