Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لاہور ، شیخوپورہ سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس

لاہور ، اوکاڑہ ، کامونکی ، مریدکے اور شیخوپورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس کے علاوہ گوجرانوالہ ، ننکانہ صاحب ، ٹوبہ ٹیک سنگھ  اور گردونواح میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی گہرائی 14 کلومیٹر جبکہ مرکز 25 کلومیٹر جنوب مغرب لاہور تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ، زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Related posts

سابق امریکی صدر جوبائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص

Mobeera Fatima

اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی ، سری لنکن اسپنر اوین جیا وکراما پر ایک سال کی پابندی

Mobeera Fatima

مرغی کا فی کلو گوشت 580 روپے تک فروخت ہونے لگا

Mobeera Fatima

Leave a Comment