Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسرائیلی فوج کی غزہ میں اسکولوں، گھروں اور امدادی مرکز پر بمباری ، 95 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے شمالی علاقے میں اسکولوں، گھروں اور امدادی مرکز پر بمباری کرکے 95 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کے روز غزہ پٹی کے شمالی علاقے کے امدادی مرکز اور لوگوں سے بھرے اسپتال کو نشانہ بنایا،  غزہ سٹی کے مغربی علاقے میں واقع القعقاع کیفے پر فضائی حملے کے نتیجے میں کئی صحافی اور فنکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

شمالی غزہ کے رہائشیوں نے حالیہ اسرائیلی حملوں کو  حالیہ ہفتوں کی بدترین  بمباری قرار دیا، غزہ کے 60 سالہ صلاح نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے دھماکے رکے ہی نہیں، اسکولوں اور گھروں پر بمباری کی گئی، یوں لگا جیسے زلزلہ آ رہا ہو، خبروں میں سن رہے ہیں کہ جنگ بندی قریب ہے لیکن زمین پر ہمیں موت اور دھماکے سنائی دیتے ہیں۔

مقامی رہائشیوں کے مطابق اسرائیلی ٹینک مشرقی غزہ کے علاقے زیتون میں داخل ہوئے اور شمالی حصوں میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا، جنگی طیاروں نے چار اسکولوں پر بمباری کی۔

Related posts

یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی مزید 5 روپے فی کلو مہنگی ، قیمت 150 روپے ہو گئی

Mobeera Fatima

چیمپئنز ٹرافی 2025، پہلا سیمی فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آج کھیلا جائے گا

Mobeera Fatima

گندم خریداری پالیسی میں تبدیلی ، سابق جی ایم پاسکو ظہور رانجھا گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment