Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پالیسی سازی اور سفارتکاری میں آئی ایس ایس آئی کا اہم کردار ہے، اسحاق ڈار

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پالیسی سازی اور سفارتکاری میں آئی ایس ایس آئی کا اہم کردار ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایس ایس آئی پاکستان کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے، تعلیمی شعبے میں آئی ایس ایس آئی اہم کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا، پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمہ دار رکن ہے، اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہے، بھارت نے پہلگام واقعے کی آڑ میں پاکستان پر جارحیت مسلط کی، بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کرسکتا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی کے اصول پر عمل پیرا ہے، مسئلہ کشمیرکا یو این قراردادوں اور عوامی امنگوں کے مطابق حل چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

Related posts

بھارتی کرکٹ ٹیم کی وکٹری پریڈ، پورا ممبئی اُمڈ آیا، ناقابلِ یقین مناظر

Mobeera Fatima

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی اور پاکستانی فضائی حدود کی بندش، ائیر انڈیا کا خسارہ 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

Mobeera Fatima

سانگھڑ، پسند کی شادی نہ کرانے پر نوجوان کی فائرنگ ، ماں، 2 بہنیں، بہنوئی جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment