Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ریاستی نظام میں باصلاحیت، شفاف اور عوام دوست بیوروکریسی کا کردار نہایت اہم ہے، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سول سروسز اکیڈمی کے 52 ویں کامن کے افسران نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سول سروسز اکیڈمی کے زیر تربیت افسر پاکستان آرمی کی فارمیشنز کے ساتھ منسلک رہے۔
افسران کشمیر، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے آپریشنل علاقوں میں فارمیشنز کیساتھ رہے، زیر تربیت افسروں نے تینوں افواج سے متعلق تجربہ حاصل کیا۔

فلیڈ مارشل نے کہا کہ ریاستی نظام میں باصلاحیت، شفاف اور عوام دوست بیوروکریسی کا کردار نہایت اہم ہے، دیانتداری، پیشہ وارانہ مہارت اور حب الوطنی کے اعلیٰ معیار پر پورا اتریں، قوم کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں، اداروں کے درمیان ہم آہنگی اسٹریٹجک اور ترقیاتی ترجیحات کے حصول کیلئے ناگزیر ہے۔

Related posts

عالمی مارکیٹ میں سونا مزید سستا، ریکارڈ قائم

Mobeera Fatima

پنجاب کے 567 سکولوں میں کوئی ٹیچر نہ ہونے کا انکشاف

admin

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی بلندی، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment