Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

آج شام سے بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گا، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج شام سے بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جون سے ملک بھر میں مون سون ہواؤں کی وجہ سے بارشیں ہونے کی توقع ہے، 24 جون کی شام سے 2 جولائی تک مون سون کا پہلا سپیل جاری رہے گا۔

لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور شیخوپورہ میں 25 جون سے 29 جون تک بارشوں کا امکان ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں گرج چمک کے ساتھ 26 جون سے 28 جون تک بارشیں ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق 25 تا 29 جون ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ اور باجوڑ میں بارش جبکہ دیر، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ اور کوہستان میں شدید بارش ہونے کی توقع ہے۔

ژوب، بارکھان، کوئٹہ، مستونگ، زیارت، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 25 جون تا 28 جون کے بارش ہو سکتی ہے۔ 26 سے 28 جون کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Related posts

آئی ایم ایف سے قرضے لے کر کب تک ملک چلائیں گے؟ چیئرمین نیب

Mobeera Fatima

منشیات کیس، کارساز حادثے کی ذمہ دار ملزمہ نتاشہ کی درخواستِ ضمانت مسترد

Mobeera Fatima

بھارت کیخلاف ثبوت ہونے کے باوجود کارروائی نہیں کی جاتی، حافظ نعیم الرحمان

Mobeera Fatima

Leave a Comment