Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں، اسرائیل جارحیت روکے تو ہم بھی کارروائی نہیں کرینگے، ایران

تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ فی الحال جنگ بندی یا فوجی کارروائیوں کے مکمل خاتمے کا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر اسرائیل اپنی جارحیت بند کر دے تو ایران بھی عسکری کارروائیاں روکنے پرغور کرے گا، فوجی کارروائیوں سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

عباس عراقچی نے وطن عزیز کے دفاع پر ایرانی افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بہادر افواج کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہر حملے کا آخری لمحے تک بھرپورجواب دیا۔

انہوں نے کہا مزید کہ ایران اپنے دفاع میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا اور قومی خودمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Related posts

ایرانی سپریم لیڈر کا ہزاروں قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان

Mobeera Fatima

امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں لگا دیں

Mobeera Fatima

فرانسیسی صدر نئے وزیراعظم کا اعلان آج کرینگے

Mobeera Fatima

Leave a Comment