Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

موسیقی محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچاتی ہے، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ موسیقی امن کا سفیر بن کر محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچاتی ہے۔

مریم نواز نے موسیقی کے عالمی دن کے اپنے پیغام میں کہا کہ خوشی ہو یا غم، جدائی ہو یا وصال، موسیقی ہر کیفیت کو بیان کرنے پر قادر ہے، پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فن اور موسیقی کیلئے آرٹسٹ فنڈ کے ذریعے فنکاروں کی مالی معاونت جاری ہے، نوجوان فنکاروں کی تربیت اورمعاونت کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزارتِ اطلاعات و ثقافت الحمرا آرٹس کونسل کے تحت نوجوان فنکاروں کی تربیت اورمعاونت کی جا رہی ہے۔

Related posts

ہنگو، دہشتگردوں کے حملے میں شہید 10پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Mobeera Fatima

گجرات میں کسان نے اپنی خوش قسمت گاڑی دفنا دی

Mobeera Fatima

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment