Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اقوام متحدہ میں چین کے سفیر کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

چین کے سفیر فو کانگ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔

چین کے سفیرنے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب میں ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور کہا کہ خطے میں کشیدگی بڑھانا کسی کے مفاد میں نہیں ہے،  اسرائیل کو حملے روکنے چاہئیں، ایران کی جوہری تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملوں کے سنگین نتائج ہیں، خطے میں تناؤ میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا، اسرائیل حملے بند کرکے تمام فریقین بین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں، سلامتی کونسل کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

فوکانگ نے کہا کہ ایران کے پُرامن جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق کا احترام کیا جانا چاہیے اور جو ممالک اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھتے ہیں، انہیں تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔

Related posts

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: بابر اعظم اور شان مسعود نے تاریخ رقم کر دی

Mobeera Fatima

فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

Mobeera Fatima

یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment