Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ایران پر حملہ تشویشناک ، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت رکوائے ، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قیمتی جانی نقصان پر ایرانی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ نہایت غیر ذمہ دارانہ اقدام اور انتہائی تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ پہلے سے غیر مستحکم خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشیدگی روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

وزیراعظم کے علاوہ وزیر خارجہ اسحق ڈار اور پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

آرمی چیف سے برطانیہ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاک آرمی ٹیم کی ملاقات

Mobeera Fatima

کوئی ہے جو نہیں چاہتا کہ مسائل کا حل نکلے ، بیرسٹر گوہر

Mobeera Fatima

رشوت کا الزام ثابت ، پیرو کے سابق صدر الیجاندرو ٹولیڈو کو ساڑھے 20 سال قید

Mobeera Fatima

Leave a Comment