Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ اور اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ، وزیراعظم رپورٹ کی روشنی میں تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی بھاری بھر کم تنخواہوں میں اضافے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں تنخواہوں میں بھاری اضافے کو مالی فحاشی قرار دیا ہے۔

Related posts

ایرانی سپریم لیڈر کا ہزاروں قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان

Mobeera Fatima

خواجہ آصف کا پرتگال میں جائیدادیں خریدنے والوں کے نام سامنے لانے کا اعلان

Mobeera Fatima

سفارتکاروں پر حملہ ، سوات میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment