Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنشن ، تنخواہوں کو مہنگائی کیساتھ لنک کرنا ہے ، مالی گنجائش کے مطابق ہی ریلیف دے سکتے ہیں ، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوشش تھی تنخواہ دار طبقے کو جتنا ممکن ہو سکے ریلیف دیں، چھوٹے کسانوں کو آسان شرائط پر قرضے دیں گے۔

پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیرف اصلاحات سے برآمدات میں اضافہ ہو گا، مجموعی طور پر 7 ہزار ٹیرف لائنز ہیں، 4 ہزار ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی کو ختم کر دیا گیا ہے، اس طرح کی اصلاحات گزشتہ 30 سال میں پہلی بار کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سالوں میں ٹیرف میں کٹوتی کو مزید آگے لے کر جائیں گے اور ٹیرف کے پورے نظام میں مجموعی طور پر 4 فیصد کمی کی جائے گی، اصلاحات لا کر ملک کو معاشی طور پر آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسٹرکچرل ریفارمز مزید آگے لے کر جائیں گے، تنخواہ دار طبقے کو جتنا ریلیف دے سکتے تھے دیا ہے، وزیراعظم اور میری خواہش تھی کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیں، پنشن اور تنخواہوں کو مہنگائی کے ساتھ لنک کرنا ہے، حقیقت یہ ہے کہ مالی گنجائش کے مطابق ہی ریلیف دے سکتے ہیں۔

Related posts

پاکستان کا فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور غیر قانونی بستیوں کی توسیع بند کرنے کا مطالبہ

Mobeera Fatima

بنوں میں گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 2 پولیس اہلکار شہید

Mobeera Fatima

تحریک انصاف میں اختلافات نہیں ، مذاکرات ملک کے فیصلے کرنیوالوں سے ہی کامیاب ہونگے ، عارف علوی

Mobeera Fatima

Leave a Comment