Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

لاس اینجلس میں صورتحال مزید کشیدہ ، ایمرجنسی کرفیو نافذ، سیکڑوں افراد گرفتار

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں امیگریشن چھاپوں کیخلاف جاری مظاہروں کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے جس کے باعث ایمرجنسی کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

میئر کیرن باس کے مطابق کرفیو اگلے کئی دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ لاس اینجلس پولیس چیف جم میکڈونل کا کہنا ہے کہ  چار دنوں میں 378 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے تقریباً 200 افراد صرف آج گرفتار کیے گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ مظاہروں کے دوران 23 کاروباروں میں لوٹ مار کی گئی، مظاہروں کو روکنے کے لیے نیشنل گارڈز کی تعداد بڑھا کر 2100 کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ایک وفاقی جج نے لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز اور میرینز کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست امتناع مسترد کرتے ہوئے کیس کی باقاعدہ سماعت جمعرات کو مقرر کی ہے۔

Related posts

زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

Mobeera Fatima

شاہد آفریدی نے جیولن تھرور بننے کیلئے ارشد ندیم سے کلاس لی

Mobeera Fatima

سعودی محکمہ موسمیات نے حج کے موقع پر شدید گرمی کا الرٹ جاری کر دیا

admin

Leave a Comment