Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے 3 ون ڈے میچز ٹی 20 میں تبدیل کرنے کی تجویز

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کو ٹی 20 فارمیٹ میں تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔

ون ڈے میچز کی سیریز کو ٹی 20 انٹرنیشنل میں تبدیلی کے حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان مشاورتی عمل جاری ہے۔

میچز کو ٹی 20 فارمیٹ میں تبدیل کرنے کے فیصلے کی تجویز ٹی 20 ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی۔

دوسری جانب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے آج انگلینڈ کے کرکٹ گراؤنڈ لارڈز میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فیصلہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہو گا۔

جنوبی افریقا کی ٹیم 20  برس سے زائد عرصہ میں اب تک آئی سی سی ایونٹ کے ٹائٹل کو حاصل نہیں کرسکی ہے، پہلی پوزیشن پر رہنے والی جنوبی افریقی ٹیم نے 2 برس کے عرصے میں 12 میچز کھیلے، 8 جیتے، 3 ہارے اور ایک میچ ڈرا کیا، آسٹریلیا نے 19 میچز کھیلے، 13 جیتے ، 4 ہارے اور 2 ڈرا کیے، وہ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہی۔

Related posts

مرغی کا گوشت 432 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

دھرنا مظاہرین کے مطالبات جائز ، سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں ، وزیر داخلہ کا لیاقت بلوچ سے رابطہ

Mobeera Fatima

بھارتی اداکارہ سونا اسمگلنگ کے شبہے میں ایئرپورٹ پر گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment