Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بجلی کے 2 میٹر پر پابندی کی خبریں بےبنیاد ہیں ، پاور ڈویژن

بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کے حوالے سے پاور ڈویژن نے وضاحت جاری کر دی ہے۔

پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کی خبریں بے بنیاد ہیں ، دوسرا میٹر قانون کے تحت حاصل کیا جا سکتا ہے۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں جھوٹی اور گمراہ کن ہیں ،جھوٹی خبریں پھیلانا پیکا ایکٹ کے تحت قابل سزا جرم ہے ۔

وضاحت میں مزید کہا گیا ہے نیپرا مینول 2021 کے مطابق مخصوص شرائط پر دوسرا میٹر جائز ہے ، علیحدہ پورشن، سرکٹ، داخلی راستے اور کچن پر دوسرا میٹر لگ سکتا ہے۔ عوام جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں۔

 

Related posts

خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 20 زبانوں میں پیش کیا جائے گا ، تیاریاں مکمل

admin

پانچ سالہ معاشی پلان کے اہم اہداف کو حتمی شکل دیدی گئی، اعلان جلد متوقع

Mobeera Fatima

نسیم شاہ کو 4 کروڑ معاوضے والی دی ہنڈرڈ لیگ میں شرکت سے روک دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment