Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

غزہ پر بارود کی بارش ، 70 عمارتیں تباہ ، درجنوں فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے مظالم جاری ، 2 دن میں حملوں سے درجنوں فلسطینی شہید جبکہ 70 عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق  اسرائیل نے بمباری کرکے غزہ کی شیخ رضوان مارکیٹ میں رہائشی عمارت کو تباہ کر دیا، اس کے علاوہ امداد کیلئے جمع فلسطینیوں پر حملہ کیا جس میں 54 فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں غزہ کی 70 سے زائد رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا۔

دوسری جانب انسانی حقوق کے دفتر (OHCHR) نے غزہ میں اسرائیل کے فوجی طرز کے امدادی نظام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا، یا عوام کی زندگی بچانے والی سہولتوں تک رسائی روکنا نہ صرف جنگی جرم  بلکہ یہ نسل کشی جیسے بین الاقوامی جرائم میں بھی شامل ہے۔

 

Related posts

راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا آئینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہو چکا، بلاول بھٹو زرداری

Mobeera Fatima

کولن منرو پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ففٹی اسکور کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment