Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

گلین میکسویل کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز گلين میکسویل نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق گلين میکسویل اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں گے تاہم ایک روزی میچ نہیں کھیلیں گے۔

واضح رہے گلین میکسویل نے 149 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں میکسویل نے 3990 رن بنائے ، انہوں نے ون ڈے فارمیٹ میں 4 سنچریاں اور 23 نصف سنچریاں بنائیں۔

اس کے علاوہ آسٹریلوی کرکٹ اسٹار نے 149 ون ڈے میچز میں 77 وکٹیں بھی حاصل کیں ، گلین میکسویل نے صرف 7 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں انہوں نے 339 رنز بنائے ، جس میں ایک سنچری شامل ہے۔

Related posts

( ن ) لیگ کا آفس جلانے کا کیس ، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری ، محمود الرشید سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد

Mobeera Fatima

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا 11 جولائی سے آٹے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment