Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اہم جرگے میں شرکت کیلئے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

وفاقی وزیراحسن اقبال اور وزیراطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں، کوئٹہ ائیر پورٹ پر قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم شہبازشریف دورے کے دوران جرگے میں شرکت کریں گے، جرگے میں بلوچستان بھر سے قبائلی و سیاسی عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے، جرگے میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Related posts

اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود پاکستان پولیو وائرس کا خاتمہ کرنے میں ناکام

Mobeera Fatima

یکم مئی سے 20 جون حکومت کیلئے اہم، 30 جون تک ہماری بریک ہے، شیخ رشید

admin

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا، اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے پرتپاک استقبال

Mobeera Fatima

Leave a Comment