Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پل گرنے سے ملازم جاں بحق ، 3 افسران معطل

خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پل کا ایک حصہ گر گیا جس کے نتیجے میں ایک ملازم جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق امدادی کارروائی مکمل کر لی گئی  ہے اور پُل کی تعمیر کا کام آج سے شروع ہو گا۔  ریلوے ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

دوسری جانب وزیر ریلوے حنیف عباسی نے خانیوال اسٹیشن پر پل کا حصہ گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

وزیر ریلوے کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد تین افسران معطل کرتے ہوئے سی ای او ریلوے، آئی جی اور ڈی ایس لاہور پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ، معطل ہونے والوں میں گریڈ 18 کے ڈویژنل انجینئر، گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجینئر اور گریڈ 16 کے انسپکٹر برج شامل ہیں۔

Related posts

مستقبل کی بیماریوں کی شناخت کے لیے اے آئی ماڈل تیار

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

حکومت کے قرضوں میں مجموعی طور پر 3 ہزار 919 ارب روپے کا اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment