Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آزاد کشمیر، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، 2 پولیس اہلکار شہید

کشمیر میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 پولیس اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں پولیس نے دہشت گردی میں مطلوب گروہ کو گرفتار کرنے کے لیے آپریشن کیا، اس دوران ملزمان نے پولیس پر گرینیڈ پھینکے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ  ہلاک ملزمان کی لاشیں سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دی گئی ہیں اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

ایس ایس پی راولاکوٹ ریاض مغل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کو کاری ضرب لگی ہے، مارے جانے والے چاروں دہشت گرد قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے، دہشت گردوں نے حسین کوٹ میں جنگل کے غار میں پناہ گزین تھے۔

Related posts

پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا میں گلیشیر پھٹنے کا خدشہ

admin

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Mobeera Fatima

Leave a Comment