Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کیلئے 4 دن کی تعطیلات کا اعلان

سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کیلئے 4 دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک تعطیلات ہوں گی۔ سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 6 جون جمعہ کو ہو گی۔

واضح رہے قطر کی حکومت پہلے ہی عید الاضحیٰ کے لیے پانچ دن کی تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے۔ یہ تعطیلات یوم عرفہ سے شروع ہوں گی، جو 9 ذوالحجہ کو ہے، اور 13 ذوالحجہ تک جاری رہیں گی۔

دوسری جانب پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہو گی ، پاکستان میں 7 جون سے 9 جون تک چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔

Related posts

پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں مکمل، وزیراعلی کے پی کا قافلوں کو لیڈ کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

امریکی ٹیرف کی معطلی ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

Mobeera Fatima

بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ آج سے لاگو ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment