Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مثبت رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 652 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 985 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا تھا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس مثبت زون میں چلا گیا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 11 پیسے سستا ہو گیا ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 6 پیسے پر آ گیا۔

Related posts

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنا پہلا الیکشن لاڑکانہ سے لڑنے کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

ٹرمپ انتظامیہ کا نیا ویزا قانون، طلبہ اور صحافیوں پر پابندیاں سخت

Mobeera Fatima

ریسکیو آپریشن جاری ، لیاری میں عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش برآمد ، تعداد 15ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment