Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

حسن علی کی 5 وکٹیں: پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی 20میچ میں ہرا دیا

تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے ہرا دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کی جانب سے جیت کے لیے دیئے گئے 203 رنز ہدف کے تعاقب میں 164 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی 5 وکٹیں لیکر نمایاں رہے، شاداب خان نے 2، خوشدل شاہ، فہیم اشرف اور سلمان آغا نے ایک ایک آوٹ کیا۔

بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس 48 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ جاکر علی نے 36 اور تنزید حسن نے 31 رنز بنائے۔

اس سے پہلے  پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کئے، پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا نے 56، شاداب نے 48 اور حسن نواز 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

Related posts

تحریک انصاف آج لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریگی ، قافلوں کی آمد جاری

Mobeera Fatima

افغانستان میں مقامی طور پر تیار کردہ بس اور کار نمائش کیلئے پیش

Mobeera Fatima

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ، قومی ٹیم کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا گیا

admin

Leave a Comment