Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

علی امین گنڈاپور کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

وہ بطور نمائندہ خیبر پختون خوا اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیراعلیٰ نے اجلاس سے قبل صوبے کی سکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ بھی لی۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجودہ سکیورٹی صورتِ حال سے آگاہ کرے گی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندگان، متعلقہ کابینہ اراکین بھی شریک ہوں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی نمائندہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں نہیں جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور بطور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اجلاس میں شریک ہوں گے۔

Related posts

ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل ، کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس کل بحال ہو گی

Mobeera Fatima

پاکستان اور ترکی اسرائیل کیخلاف بھرپور کارروائی کا اعلان کریں ، سراج الحق

Mobeera Fatima

سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment