Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد الیکٹرک بس کا کرایہ 100 فیصد بڑھا د یا گیا، شہری پریشان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔

26 مئی 2025 سے نئی کرایہ پالیسی نافذ کی جا رہی ہے جس کے تحت اورنج لائن، گرین لائن، بلیو لائن اور الیکٹرک فیڈر روٹس پر یکساں طور پر فی سفر کرایہ 100 روپے مقررکردیا گیا ہے۔

پہلے مختلف روٹس پرکرایہ 50 سے 90 روپے کے درمیان تھا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آپریشنل لاگت، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کرایوں میں نظرثانی ناگزیر تھی۔

شہریوں نے اس فیصلے پر مختلف آراء کا اظہار کیا ہے کچھ نے اضافے کومعاشی بوجھ قراردیا جبکہ دیگر نے بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ضروری اقدام قرار دیا، حکام نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

Related posts

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل اور سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب

admin

30مارچ کو شوال کاچاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، سپارکو

Mobeera Fatima

آج اٹھایا گیا ہر چھوٹا قدم ایک بہتر کل کی بنیاد ہے، آصف زرداری

Mobeera Fatima

Leave a Comment