Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ورلڈماسٹرز ہاکی یورپین چیمپین شپ

ورلڈماسٹرز ہاکی یورپین چیمپین شپ (یورپی براعظم چیمپئن شپ)

جون 2025ء سے سپین میں شروع ہو گی۔ جس میں یورپین ممالک کی پندرہ ہاکی ٹیمیں چمپین شپ میں حصہ لیں گیں ۔تفصیلات کےمطابق بیس جون سے سپین کے شہر ویلنسیاء میں ورلڈ ماسٹرز ہاکی یورپین چمپین شپ منعقد ہو رہی ہے

یور پین چمپین شپ میں انگلینڈ،سپین،ویلز،سکاٹ لینڈ،الائنس انٹرنیشنل،نیدرلینڈجرمنی،فرانس، ٹلی اور آئرلینڈ ہاکی ٹیمیں شرکت کریں گی یورپین ہاکی چمپین شپ کا افتتاحی میچ بیس جون کو کھیلا جائے گا جبکہ آخر میں کوالیفائیڈ ٹیموں کا فائنل میچ انتیس جون کوکھیلا جائے گا الائنس

انٹر نیشنل ہاکی ٹیم کے کپتان رانا محمد نواز نے میڈیا نمائندگان سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہا الائنس انٹر نیشنل ہاکی ٹیم جس میں سابقہ لیجنڈز اور نامور کھلاڑی شرکت کریں گے اولمپین شہباز احمد سینئر، اولمپین شہباز جونیئر،اولمپین عرفان محمود ،محمد عرفان انٹر نیشنل، احسان اللہ خان انٹر نیشنل، محمدعدنان اشرف انٹر نیشنل ، شبیر حسن انٹر نیشنل ، عامر شہزاد انٹر نیشنل،خرم شہزاد انٹر نیشنل محمد ریاست انٹر نیشنل،معاز منیر،سمیع اللہ خان،نور رانا کینیڈین انٹرنیشنل سمیت دیگر کھلاڑی شرکت کریں گے

ٹیم فزیو ڈاکٹر محمد عامر فاروق ہوں گے انہوں نے کہا کہ میرےلئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں الائنس انٹرنیشنل ہاکی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے بطور کپتانی کے فرائض سر انجام دے رہا ہوں ہماری ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور ہم یورو کنٹینینٹل چیمپین شپ میں نمایاں کامیابی حاصل کریں گے

Related posts

صہیب مقصود کے ساتھ شو روم مالک کا فراڈ، وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے اپیل کر دی

Mobeera Fatima

کرکٹرز کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

Mobeera Fatima

بنگلادیش کے کھلاڑیوں کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے، شیو سینا کی دھمکی

Mobeera Fatima

Leave a Comment