Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

افواج پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی، عطا اللہ تارڑ

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی۔

انہو ں نے کہا کہ پوری قوم نے افواج پاکستان کا ساتھ دیا، افواج پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی، دشمن کو روایتی جنگ میں شکست ہوئی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ دشمن روایتی جنگ میں شکست کے بعد بچوں پر حملے کرنے پر اتر آیا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو دھول چٹائی، بھارت شکست کا بدلہ بچوں سے لے رہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک ایک دہشتگرد کو ٹھکانے لگائیں گے،بھارت کو ہر میدان میں شکست دیں گے، انہوں نے کہا کہ خضدار میں اسکول بس کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھی بھارتی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں، دہشت گردوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،بھارت خارجیوں کے ذریعے دہشت گردی کرا رہا ہے۔

Related posts

مولانا فضل الرحمن جلد ہمارے اتحاد کا حصہ بن جائیں گے ، بیرسٹر گوہر

admin

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروبار میں تیزی، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائیگا

Mobeera Fatima

Leave a Comment