Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی

شالیمار ایکسپریس کو حادثہ پیش آنے سے متعدد مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔

چک جھمرہ کے گاؤں چھوٹی گھرتل کے قریب کچے پھاٹک پر ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث شا لیمار ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا۔

اس حادثے میں دس  افراد زخمی ہوئے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ رات دو بجے کے قریب پیش آیا، جسے سے شا لیمار ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

اس حادثے کی وجہ سے فیصل آباد جانے اور آنے والی ریل گاڑیوں کو روکا گیا ہے۔ عینی شاہدین نے کہا کہ ٹریکٹر ٹرالی ریلوے ٹریک میں پھنس گئی جب ڈرائیور نے ٹرین قریب آتی دیکھی تو اس نے ٹریکٹر کی پن نکال لی اور ٹریکٹر کو ٹرالی سے الگ کر کے ٹریکٹر لے کر چلا گیا۔

Related posts

محترمہ بینظیر بھٹو صرف ایک سیاستدان نہیں، ایک نظریہ تھی، مراد علی شاہ

Mobeera Fatima

وفاقی حکومت لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرے ، اسلام آباد ہائیکورٹ

admin

حج درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ، غیر رجسٹرڈ افراد بھی درخواستیں جمع کرا سکیں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment