Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بھارتی سرپرستی میں پلنے والے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے ، صدر ، وزیراعظم

صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خضدار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں پلنے والے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔

صدر آصف زرداری نے خضدار حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں پر حملے انسانیت سوز اور گھناؤنا جرم ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز اور حکومت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم اور متحد ہیں، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا مکمل طور پر قلع قمع کریں گے،پ اکستان میں بھارتی اسپانسپرڈدہشتگردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں گے۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد تعلیم اور انسانیت کے دُشمن ہیں، دہشتگرد بلوچستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

Related posts

گجرات میں کسان نے اپنی خوش قسمت گاڑی دفنا دی

Mobeera Fatima

پیپلز پارٹی خواجہ آصف کے بیان پر برہم، حکومت سے وضاحت طلب

Mobeera Fatima

بلوچستان میں شراب اور غیر قانونی ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، آئی ایس پی آر

Mobeera Fatima

Leave a Comment